سندھ میں احساس کفالت کی رقم کیتقسیم کے دوران بچے کی ولادت

بدین (پی این آئی)بدین میں احساس کفالت سینٹر پر رقم لینے آئی خاتون نے بچے کو جنم دے دیا، بعدازاں زچہ و بچہ کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا۔انتظامیہ کے مطابق خاتون گولارچی کے مونو ٹیکنیکل سینٹر میں واقع احساس کفالت پروگرام سینٹر میں رقم لینے آئی تھی۔اس دوران خاتون کی طبیعت خراب ہوگئی اور اس نے

سینٹر پر ہی بیٹے کو جنم دیا،بچے کی پیدائش کے بعد ماں اور اس کے نومولود بیٹے کو تعلقہ اسپتال گولارچی منتقل کردیا گیا۔ خاتون نے بچے کی پیدائش پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بیٹے کی پیدائش پر بہت خوش ہے۔یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 31 جنوری کو ’احساس کفالت پروگرام‘ کا افتتاح کیا تھا جس کے تحت 70 لاکھ غریب اور مستحق خواتین کو 2 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دیا جارہا ہے۔بعد ازاں کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کی وجہ سے احساس پروگرام کے تحت ایک کروڑ 20لاکھ مستحق خاندانوں کو ایمرجنسی کیش فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا جس کے تحت 17 ہزار مقامات سے 12ہزار روپے مستحق افراد میں تقسیم کیے جارہے ہیں۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close