تعلیمی اداروں میں ہفتے کی چھٹی ختم؟ اہم خبر آگئی

بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں ہفتے کی تعطیل ختم کر دی گئی ہے، جس کے بعد اسکولوں اور محکمہ تعلیم کے انتظامی دفاتر میں دوبارہ چھ روزہ ورکنگ ویک نافذ ہوگا۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن بلوچستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری و نجی اسکولوں سمیت محکمہ تعلیم کے تمام انتظامی دفاتر میں ہفتہ بھی معمول کے کام کے دن کے طور پر شمار کیا جائے گا۔

اس سے قبل مارچ اور اپریل 2026 میں عالمی سطح پر ایندھن اور توانائی کے بحران کے باعث بلوچستان میں پانچ روزہ ورکنگ ویک نافذ کیا گیا تھا، جس کے تحت پیر سے جمعہ تک تعلیمی سرگرمیاں اور دفتری امور جاری رہتے تھے، جبکہ ہفتہ اور اتوار کو تعطیل ہوتی تھی۔

نئے فیصلے کے بعد پانچ روزہ ورکنگ ویک ختم کر دیا گیا ہے اور اب تعلیمی اداروں و دفاتر میں پیر سے ہفتہ تک معمول کے مطابق کام ہوگا۔