فیصلے کی گھڑی آ گئی، تعلیمی ادارے کب کھلیں گے؟

اسلام آباد (پی این آئی) فیصلے کی گھڑی آ گئی۔پاکستان میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے باوجود 2 اگست سے اسکول کھولے جانے یا نا کھولے جانے کے معاملے پر غورآج ہوگا۔اگلے ماہ اگست سے ملک بھر میں اسکول کھولے جانے کے معاملے پر غور کے لیے بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس آج نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سینٹر میںمنعقد ہوگا، اجلاس میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود بھی شریک ہوں گے۔ پاکستان میں عالمی وبا کورونا سے آج مزید 44 افراد انتقال کر گئے ہیں جبکہ مثبت کیسز کی شرح 8 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔سرکاری ویب سائیٹ کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 23 ہزار 131 ہو گئی اور مجموعی کیسز 10 لاکھ 15 ہزار 827 تک جاپہنچے ہیں۔

close