میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے امتحان کے حوالے سے اہم ترین فیصلہ کب ہو گا؟

سلام آباد (پی این آئی) پاکستان میں کورونا وباء کے دباؤ میں کسی حد تک کمی آنے کے بعد حکومت نے سکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔ سکول کھولنے اور امتحانات کے حوالے سے وفاقی وزارت تعلیم میں بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس آج بدھ کے روز اسلام آباد میں ہوگا۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کایہ اجلاس ورچوئل ہوگا جس میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے انعقاد کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ بھی آج ہی کے اجلاس میں ہوگا۔
اس سے پہلے یہ طے کیا جا چکا ہے اور اعلان بھی کر دیا گیا ہےجس کے مطابق 24 مئی کو ہونے والے وزرائے تعلیم کے اجلاس میں امتحانات کے انعقاد کا حتمی فیصلہ کیا گیا تھا۔ تمام صوبائی وزرائے تعلیم نے رائے دی تھی کہ اس سال کسی بھی طالب علم کو امتحان کے بغیر اگلی کلاس میں پرموٹ نہ کیا جائے۔۔۔۔۔

close