وائس چانسلر گومل یونیورسٹی کی زرعی یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان آمد، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق

ڈیرہ اسماعیل خان (پی این آئی) وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی کی دعوت پر گومل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر افتخار احمد (تمغہ امتیاز) نے زرعی یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ کیا جہاں انہوں نے یونیورسٹی کے سٹاف سے ملاقات کی اور مختلف لیبارٹریوں کا افتتاح کیا۔ نئی لیبارٹریوں میں مالیکیولر

لیبارٹری، ایگریکلچر لیبارٹری، اینیمل سائنس لیبارٹری، کلینیکل پتھالوجی ایند پیراسائٹالوجی لیبارٹری اور آرکائیو گیلری/میوزیم فاریسٹری لیبارٹری شامل ہیں۔ وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مسرور الہی بابر (تمغہ امتیاز) نے انہیں یونیورسٹی میں ہونے والے کام سے آگاہ کیا۔ ڈاکٹر مسرور الہی بابر نے انہیں مستقبل قریب میں زرعی یونیورسٹی کے وانا کیمپس اور جِین ایڈیٹنگ لیب کے قیام بارے آگاہ کیا۔ اس موقع پر زرعی یونیورسٹی کے رجسٹرار، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن، ڈائریکٹر فائناننس، ڈائریکٹر آئی ٹی اور تمام سٹاف موجود تھا۔ ڈائریکٹر آئی ٹی زرعی یونیورسٹی سہیل الرحمن کی جانب سے وائس چانسلر کو زرعی یونیورسٹی کے بارے میں تفصیلی پریزنٹیشن دی گئی۔ ڈاکٹر افتخار احمد نے وائس چانسلر کی یونیورسٹی کے لئے ہونے والی کاوشوں کو سراہا اور ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ ملاقات میں ڈاکٹر افتخار احمد کی جانب سے زرعی یونیورسٹی کے طلباء کے لئے گومل یونیورسٹی کی لیبارٹریز کے استعمال اور ہر شعبے میں باہمی تعاون کے حوالے سے جلد ہی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے کا اتفاق بھی ہوا۔ زرعی یونیورسٹی نے قیام کے بہت کم عرصے میں بہت کامیابیاں سمیٹی ہیں جس کے لئے وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی اور ان کی تمام ٹیم مبارک باد کی مستحق ہے۔ موجودہ کارکردگی کو دیکھتے ہوئے عوامی حلقوں میں امید کی جارہی ہے

کہ مالی مشکلات کا شکار زرعی یونیورسٹی جلد اپنے پیروں پر کھڑی ہوجائے گی۔۔۔۔ داخلے کی شرائط کیا ہیں؟سعودی عرب، ریاض میں پہلا ’ڈرائیو اِن سینماء ‘بن گیا ریاض (این این آئی)سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں مقامی سینماء گھروں کے ایک گروپ نے ڈرائیو ان سینماء کھول دیا۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ مملکت میں سینماء گھروں پر پابندی ختم ہونے کے بعد یہ سعودی عرب کا پہلا ڈرائیو اِن سینماء ہے۔رپورٹ کے مطابق سماجی دوری کو مدنظر رکھتے ہوئے اس سینماء میں 150 گاڑیوں کی گنجائش ہے۔کورونا وائرس سے متعلق ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے یہاں آنیوالے تمام شائقین کیلئے فیس ماسک لگانا ضروری ہوگا جبکہ ان کا درجہ حرارت بھی چیک کیا جائے گا۔۔۔۔۔

close