چین کی جانب سے پنجاب یونیورسٹی کے طلباء کے لئے کتنےہزار ماسک کا تحفہ موصول ہو گیا؟ پہلے فیز میں یونیورسٹی کے ایم فل اور پی ایچ ڈی طلبا میں ماسک تقسیم کیے جائیں گے

لاہور( این این آئی )چین کی جانب سے پنجاب یونیورسٹی کے طلبا ء کیلئے 30 ہزار ماسک کا تحفہ دیا گیا ہے ، وائس چانسلر یونیورسٹی ڈاکٹر نیاز احمد اختر کورونا وائرس سے بچا ئوکیلئے طلبا ء میں ماسک تقسیم کریں گے۔جیانگ زی یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چین کی طرف سے پنجاب یونیورسٹی کو 30ہزار ماسک

فراہم کر دئیے گئے ہیں۔ چین کی جانب سے ملنے ماسک پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم مظہر، رجسٹرار ڈاکٹر محمد خالد خان،ڈین فیکلٹی آف اکنامکس اینڈ مینجمنٹ سائنس پروفیسر ڈاکٹرخالد محمود، ڈائریکٹر کنفیوشس پروفیسر ڈاکٹر رانا اعجاز،ڈائریکٹر ایکسٹرنل لنکجز ڈاکٹر ثوبیہ خرم نے وصول کیے۔اس موقع پر جیانگ زی یونیورسٹی سے آن لائن پروفیسر لیو و نے شرکت کی۔وائس چانسلر پروفیسر نیازاحمداختر نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی دوستی مثالی ہے اور مشکل وقت میں ہمیشہ چین نے پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ ڈاکٹر نیاز احمد اختر پہلے فیز میں یونیورسٹی کے ایم فل اور پی ایچ ڈی طلبا میں ماسک تقسیم کریں گے۔۔۔۔

close