کورونا وائرس، آغا خان یونیورسٹی نےکورونا چیک‘ ایپلی کیشن متعارف کرا دی، نئی ایپ کا مقصد کیا ہے؟

کراچی (پی این آئی) آغا خان یونیورسٹی نے گھر بیٹھے کورونا کی علامات کو جانچنے کے لیے ’کورونا چیک‘ ایپلی کیشن لانچ کر دی۔ آغا خان یونیورسٹی کے مطابق اس ایپ میں آرٹیفیشل انٹلیجنس سے لیس انٹراایکٹو چیٹ بوٹ شامل ہے جو صارفین کو کورونا کی علامات سمجھنے اور متاثر ہونے کی صورت میں برقت ڈاکٹر

سے رجوع کرنے کا مشورہ فراہم کرے گا۔یونیورسٹی حکام کا کہنا ہے کہ اس نئی ایپ کا مقصد یہ ہے کہ شہری اسپتال کا دورہ کرنے سے پہلے خود سے ہی کورونا وائرس کی اسکریننگ کر لیں۔صارفین کو اسکریننگ کے ساتھ اس ایپ سے روزانہ کی بنیاد پر آگاہی بھی فراہم ہوگی۔اسکریننگ کے دوران یہ ایپ صارفین سے مختلف سوالات پوچھے گی جیسے ان کی سفری معلومات یا ان کے علاوہ کوئی گھر کا فرد وغیرہ تو مریض نہیں وغیرہ۔کورونا چیک ایپ میں صارفین کو آسانی ہوگی کہ وہ اپنے سوالات کے جوابات اردو میں بھی سن سکتے ہیں، ان سے معلومات دریافت کرنے کے بعد ایپ مشورہ دے گی کہ انہیں ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے یا گھر بیٹھے احیتاط اپنانی چاہیے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close