اب عوام اپنی مرضی سے بجلی خرید سکیں گے؟؟؟وفاقی وزیر نے خوشخبری سنا دی

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ اب حکومت بجلی نہیں خریدے گی بلکہ ایک عام صارف بھی اپنی مرضی سے بجلی خرید سکے گا۔

 

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام کو سستی بجلی کی فراہمی ترجیح ہے۔ اب بجلی پیدا کرنے اور اسے استعمال کرنے والے خود خرید و فروخت کریں گے۔

 

وفاقی وزیر نے کہا کہ بجلی کے شعبے میں نمایاں اصلاحات لائی گئی ہیں اور گزشتہ دو سالوں میں سستی بجلی کی فراہمی کے لیے کام کیا گیا، جس کے بعد بجلی کی خرید و فروخت کا نیا نظام رائج کر دیا گیا ہے جو شفافیت پر مبنی ہوگا اور اس کا اطلاق سب سے پہلے صنعتی یا بڑے صارفین پر ہوگا۔

 

انہوں نے کہا کہ آنے والے سالوں میں بجلی کی ایک منڈی بنے گی، حکومت بجلی خرید کر زبردستی اپنے ریٹس پر عوام کو نہیں بیچ سکے گی۔