چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ علیمہ خان کی گرفتاری حالات خراب کرنے کی جانب پہلا قدم ہے۔
انہوں نے ٹویٹ میں کہا کہ ہمارا مارچ پُرامن اور سیاسی ہوگا، کسی قسم کا تصادم یا تشدد نہیں چاہتے، آئینی و سیاسی مطالبات کے لیے پُرامن جدوجہد ہمارا مقصد ہے۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ علیمہ خان کو گرفتار یا ایم پی او کے تحت نظر بند کرنا کشیدگی کو ہوا دینے کے مترادف ہے، ہم ان کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ حکومت تمام اقدامات فی الفور بند کرے اور علیمہ خان کو فوری رہا کیا جائے۔ ایسے اقدامات کے خلاف پارٹی اپنا لائحہ عمل جلد دے گی۔






