علیمہ خان اور محمد امیر کو 3 ایم پی او کے تحت 30 روز کیلئے نظر بند کرنے کا حکم

ڈپٹی کمشنر لاہور نے علیمہ خان اور محمد امیر کو 3 ایم پی او کے تحت 30 روز کیلئے حراست میں رکھنے کا حکم دے دیا ہے۔ دونوں کو کوٹ لکھپت جیل میں نظربند کرنے کا حکم جاری کیا گیا جو پولیس رپورٹ اور ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کی سفارش پر دیا گیا۔

 

پولیس رپورٹ کے مطابق علیمہ خان اور محمد امیر 9 مئی کے احتجاج اور روڈ بلاکس کے دوران موجود تھے اور دونوں پر کارکنوں کو متحرک کرنے اور سوشل میڈیا کے ذریعے سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے جس سے امن و امان متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی نے 30 روزہ نظربندی کی سفارش کی تھی۔

 

ڈی سی کے حکم میں دونوں کی موجودگی کو عوامی امن و سلامتی کیلئے خطرہ قرار دیا گیا ہے، حکم کے خلاف صوبائی حکومت کے سامنے نمائندگی کا حق حاصل ہوگا۔ اس سے قبل لاہور پولیس نے علیمہ خان کو نقص امن کے خدشے پر لٹن روڈ سے حراست میں لے کر کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا تھا۔