اچھی خبر ، سونے کی قیمت میں حیران کن کمی

سونے کی عالمی اور پاکستانی مارکیٹوں میں قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ چاندی کے نرخ بڑھ گئے ہیں۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں منگل کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 10 ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے بعد سونے کی نئی عالمی قیمت 4 ہزار 396 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح مقامی صرافہ بازاروں میں بھی کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ فی تولہ سونے کی قیمت ایک ہزار روپے کم ہو کر 4 لاکھ 62 ہزار 136 روپے جبکہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 857 روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 96 ہزار 207 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب سونے کے برعکس ملک میں چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ فی تولہ چاندی کی قیمت 10 روپے بڑھ کر 7 ہزار 69 روپے جبکہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت 9 روپے اضافے کے بعد 6 ہزار 60 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔