پاکستان میں آج پیٹرول کی ڈیزل کی قیمتیں کیا ؟ جانئے

پاکستان میں آج پیٹرول 343 روپے 10 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 371 روپے 80 پیسے فی لیٹر کی قیمت پر فروخت ہو رہا ہے۔

وفاقی حکومت نے 26 اور 27 اگست کے لیے پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 1 روپے 12 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 11 پیسے اضافے کا اعلان کیا تھا۔

17 جولائی سے اب تک پیٹرول کی قیمت میں مجموعی طور پر 10 مرتبہ کمی اور 15 مرتبہ اضافہ کیا جاچکا ہے۔ اسی عرصے کے دوران ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 مرتبہ کمی جبکہ 18 مرتبہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے روزانہ بنیادوں پر تعین کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم ہفتہ اور اتوار کو قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی جاتی اور موجودہ قیمتیں برقرار رہتی ہیں۔