مہنگائی کی چکی میں پسنے والے عام آدمی کو ایک اور جھٹکا لگ گیا ہے۔ جھنگ میں آٹا 15 روپے فی کلو اور تھیلا 200 روپے تک مہنگا ہو گیا ہے۔
فائن آٹے کی قیمت 122 روپے سے بڑھ کر 137 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے جبکہ فلور ملز سے 15 کلو کا تھیلا 1800 روپے سے بڑھ کر 2000 روپے کا ہو گیا ہے۔
مارکیٹ میں تھیلے کی قیمت 2050 روپے تک پہنچ چکی ہے۔





