لاہور: ملک کے مختلف شہروں میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران آٹے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ بعض علاقوں میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 100 روپے تک بڑھ گئی۔
ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کراچی اور لاڑکانہ میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 100 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد کراچی میں تھیلے کی قیمت 3 ہزار روپے اور لاڑکانہ میں 2 ہزار 600 روپے تک پہنچ گئی۔
رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں آٹا ملک بھر میں سب سے مہنگا فروخت ہو رہا ہے، جہاں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی زیادہ سے زیادہ قیمت 3 ہزار 133 روپے ریکارڈ کی گئی، جبکہ پشاور میں یہ قیمت 3 ہزار 100 روپے اور راولپنڈی میں 3 ہزار 93 روپے تک پہنچ گئی۔






