پیر، یکم جون دو ہزار چھبیس کے لیے گوشت، انڈوں اور پھلوں کی تازہ ریٹ لسٹ جاری کر دی گئی ہے۔ جاری کردہ نرخوں کے مطابق بکرے یا مٹن کا گوشت سولہ سو روپے فی کلو جبکہ گائے یا بیف کا گوشت آٹھ سو روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔
برائلر مرغی زندہ تین سو چودہ روپے فی کلو اور برائلر مرغی کا گوشت چار سو پچھتر روپے فی کلو فروخت کیا جا رہا ہے، جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت دو سو انتالیس روپے فی درجن مقرر کی گئی ہے۔
پھلوں کے نرخوں کے مطابق درجہ اول کالا کولو پہاڑی سیب تین سو ستر روپے فی کلو، لوکاٹ دو سو دس روپے فی کلو اور کیلا دو سو پندرہ روپے فی درجن دستیاب ہے۔ اسی طرح درجہ اول انور رٹول آم تین سو ساٹھ روپے فی کلو، فالسہ دو سو پچاس روپے فی کلو اور آلو بخارہ تین سو نوے روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق قیمتوں میں طلب اور رسد کے مطابق معمولی رد و بدل ممکن ہے، تاہم شہریوں کو سرکاری نرخ نامے کے مطابق خریداری کی ہدایت کی گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






