مہنگائی کا نیا طوفان، دودھ کی قیمت میں بڑا اضافہ

راولپنڈی:   دودھ کی قیمت میں 30 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ، جس کے بعد فی لیٹر قیمت 250 روپے تک پہنچ گئی۔تفصیلات کے مطابق میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد دودھ فروشوں نے دودھ اور دہی کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا، جس سے شہریوں کے روزمرہ اخراجات مزید بڑھ گئے ہیں۔مقامی مارکیٹ ریٹس کے تحت دودھ کی قیمت میں 30 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد دودھ 220 روپے کے بجائے 250 روپے فی لیٹر فروخت کیا جا رہا ہے۔اسی طرح دہی کی قیمت میں 40 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے اور اب دہی 240 روپے کے بجائے 280 روپے فی کلو دستیاب ہے۔قیمتوں میں اضافے کا اعلان گوجر ملک سیلرز یونین اور فریش ملک یونین کی جانب سے مشترکہ طور پر کیا گیا۔یونین نمائندوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند برسوں کے دوران بھینسوں، چارے اور جانوروں کی خوراک کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے، جس کے باعث قیمتیں بڑھانا ناگزیر ہوگیا۔یونین کے مطابق گزشتہ تین سال میں بھینس کی قیمت تقریبا ساڑھے 4 لاکھ روپے سے بڑھ کر 15 لاکھ روپے تک پہنچ گئی ہے جبکہ چارے اور فیڈ کی قیمتوں میں 700 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے مقف اختیار کیا ہے کہ دودھ اور دہی کی سرکاری قیمتیں بدستور برقرار ہیں، جبکہ مقررہ نرخوں سے زائد وصولی کرنے والوں کے خلاف جرمانے اور قانونی کارروائی کی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close