موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

کراچی:  محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ نے صوبے بھر میں موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ کی جانب سے موسم گرما کی دو ماہ کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے اور اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ بھر کے سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات یکم جون 2026 سے شروع ہوں گی اور 31 جولائی 2026 تک جاری رہیں گی۔صوبے بھر کے تمام تعلیمی ادارے یکم اگست سے دوبارہ کھل جائیں گے۔واضح رہے کہ اس سے قبل پنجاب میں موسم گرما کی تین ماہ طویل چھٹیوں کا اعلان کیا گیا تھا، تاہم پرائیویٹ اسکولز نے اتنی طویل چھٹیوں کو مسترد کر دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close