عوام اور خریداروں کیلئے خوشخبری، سونے کی قیمت میں بڑی کمی

کراچی:  عالمی منڈی میں ہونے والی قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کے نرخ گر گئے۔آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں ایک دن بعد سونا سستا ہوگیا،24 کریٹ فی تولہ سونا 1100 روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 91 ہزار 362 روپے پر آگیا جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 943 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 21 ہزار 263 روپے ہوگئی۔مقامی مارکیٹ میں سونے کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت 231 روپے بڑھکر 9136 روپے ہوگئی۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں 11 ڈالرکی کمی سے فی اونس سونا 4690 ڈالر پر آگیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close