اسلام آباد (پی این آئی)کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی ڈالر سستا ہو گیا ، روپے کی قدر میں مزید بہتری آ گئی ، دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان برقرار ہے۔ منگل کو کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر47 پیسے سستا ہو گیا، جس کے بعد ڈالر کی قیمت 285 روپے 50 پیسے ہو گئی۔ گزشتہ روز کاروبار کے احتتام پر ڈالر 285 روپے ، 97 پیسے پر بند ہوا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں