سونے کی قیمتوں میں اچانک بڑی کمی ہوگئی

کراچی(پی این آئی) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں یکدم ہزاروں روپے کی کمی ہو گئی۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 24 ڈالر اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور نئی قیمت 1964 ڈالر ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے برعکس ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، فیصل آباد سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 2300 روپے کی تنزلی دیکھی گئی اور قیمت 2 لاکھ 28 ہزار 100 روپے ہو گئی ہے۔دوسری طرف فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمتوں میں بھی 100 روپے اور 85.74 روپے کی تنزلی دیکھی گئی جبکہ قدریں بالترتیب 2650 روپے اور 2271.94 روپے ہو گئی ہے۔ اُدھر 10 گرام سونے کا بھاؤ 1972 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 95 ہزار 559 روپے ہو گیا ہے۔ دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام تک ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آتا رہا تاہم اختتام پر 37 پیسے مہنگا ہو نے کے بعد 286.56 روپے پر بند ہو گیاہے جبکہ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اب تک ایک روپیہ کمی ہوئی ہے اور ڈالر 307 روپے پر فروخت ہو رہاہے۔

close