گاڑی مالکان ہوشیار ! بھاری جرمانے کی وارننگ دیدی گئی

گاڑی مالکان کیخلاف بڑے کریک ڈاؤن کا اعلان کرتے ہوئے 100 فیصد جرمانے اور گاڑی ضبط کیے جانے کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ نے ٹوکن ٹیکس نادہندگان کے خلاف صوبہ بھر میں بڑے کریک ڈاؤن کا اعلان کر دیا ہے۔

مالی سال کے اختتام سے قبل واجبات کی وصولی کے لیے سخت اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ نادہندگان کو 100 فیصد جرمانے اور گاڑی ضبط کیے جانے کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔

ڈی جی ایکسائز عمر شیر چٹھہ نے کہا ہے کہ ٹوکن ٹیکس کی عدم ادائیگی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام نادہندگان فوری طور پر اپنے واجبات ادا کریں، بصورت دیگر ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ صوبہ بھر میں شروع کیے گئے خصوصی آپریشن کے دوران ٹوکن ٹیکس ادا نہ کرنے والی گاڑیوں کو موقع پر ہی تحویل میں لیا جائے گا، جبکہ غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی۔ اس مقصد کے لیے تمام اضلاع میں چیکنگ اور چھاپہ مار کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں۔

ڈی جی ایکسائز کا کہنا تھا کہ محکمہ نے رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ کے دوران 70 ارب روپے سے زائد محصولات جمع کی ہیں، جو گزشتہ مالی سال کی مجموعی وصولیوں کے مقابلے میں 15 ارب روپے زیادہ ہیں۔

محکمہ کے اعداد و شمار کے مطابق 40 ارب روپے موٹر وہیکل ٹیکس جبکہ 25 ارب روپے پراپرٹی ٹیکس کی مد میں وصول کیے گئے، جسے حکام نے ریکارڈ کارکردگی قرار دیا ہے۔

دوسری جانب محکمہ ایکسائز نے پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کے خلاف بھی سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے، کمرشل جائیدادوں کے مالکان کے واجبات ادا نہ کرنے کی صورت میں املاک سیل کی جائیں گی، جبکہ رہائشی جائیدادوں کے مالکان کو لینڈ ریونیو ایکٹ کے تحت اٹیچمنٹ نوٹسز جاری کیے جائیں گے۔

علاوہ ازیں پروفیشنل ٹیکس اور ایکسائز ڈیوٹی کی وصولی کے لیے بھی فیلڈ افسران کو کارروائیاں مزید مؤثر بنانے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

حکام کے مطابق یہ مہم حالیہ برسوں میں ٹیکس نادہندگان کے خلاف سب سے جامع اور سخت آپریشن ثابت ہوگ

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close