فیول سبسڈی اسکیم کی پانچویں اور چھٹی قسط رواں ماہ تقسیم کرنے کا فیصلہ

نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ فیول سبسڈی اسکیم کی پانچویں اور چھٹی قسط رواں ماہ کے دوران تقسیم کی جائے گی۔

اجلاس میں پبلک ٹرانسپورٹ آپریٹرز، موٹرسائیکل مالکان اور کسانوں کو فیول سبسڈی کی فراہمی کے طریقہ کار کا جائزہ لیا گیا۔ اسکیم میں شفافیت، احتساب اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ ہم آہنگی سمیت عملدرآمد کی اب تک کی پیشرفت پر بھی غور کیا گیا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد عام آدمی اور زراعت سے وابستہ افراد کو براہِ راست ریلیف فراہم کرنا ہے، اور اس کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

اجلاس میں طے پایا کہ اسکیم کی پانچویں اور چھٹی قسط رواں ماہ کے دوران ہی مستحقین میں تقسیم کر دی جائے گی۔ نائب وزیراعظم نے مجموعی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار بھی کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close