بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت شدت اختیار کر گئی، جس کے باعث پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں غیرمعمولی حد تک بڑھ گئیں۔
ذرائع کے مطابق بعض علاقوں میں پیٹرول اور ڈیزل 500 روپے فی لیٹر تک فروخت کیا جا رہا ہے، جبکہ کئی شہروں میں پیٹرول پمپس پر ایندھن کی فراہمی متاثر ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کے باعث ٹرانسپورٹ کا نظام بھی متاثر ہو رہا ہے، جبکہ اشیائے ضروریہ کی ترسیل پر بھی منفی اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ہے۔شہریوں نے حکومت اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور ناجائز منافع خوری کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔
دوسری جانب حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے اور پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی بحال کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






