سونے کی قیمت میں آج پھربڑا اضافہ ہوگیا۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 14.50 ڈالر مہنگاہوکر 4468 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔
مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 1523 روپے مہنگا ہوگیاجس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 69 ہزار 285 روپے پر پہنچ گئی۔
دس گرام سونا 1305 روپے مہنگاہواہے جس کےبعد نئی قیمت 4 لاکھ 2 ہزار 335روپے ہوگئی۔
فی تولہ چاندی 97 روپے سستی ہوکر 7797 روپے پر آگئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روزعالمی مارکٹ میں سونا 86 ڈالر کمی کے ساتھ 4454 ڈالر فی اونس تک گر گیاتھاجبکہ مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 8600روپے سستا ہونے کے بعد 4 لاکھ 67 ہزار 762روپے اوردس گرام سونا 7373 روپے سستا ہونے کے بعد 4 لاکھ 1 ہزار 30 روپےکاہوگیا تھا،
فی تولہ چاندی 259 روپے سستی ہوکر 7894 روپے کی ہوگئی تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں





