آئندہ 24 گھنٹے میں سوئی گیس بند کرنے کے فیصلے پر عملدرآمد شروع

اسلام آباد (پی این آئی) سوئی سدرن گیس کمپنی نے کل 15 نومبر سے صنعتی شعبے کی گیس بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فیصلے کے تحت 28 فروری تک صنعتوں کو گیس سپلائی معطل رہے گی جس سے صنعتی شعبے کے ماہرین کے مطابق صنعتی پیداوار میں شدید خلل آئے گا۔ اس حوالے سے صنعتی شعبے کے ماہرین کا کہنا ہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کو گھروں میں دوپہر جبکہ رات میں صنعتوں کو گیس فراہمی کی تجویز دی گئی ہے جبکہ پوش علاقوں میں سستی گیس بند کرنے کی بھی تجویز دی گئی تھی۔

دوسری جانب سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سوئی ناردرن کا سسٹم ابھی نارمل اور قابو میں ہے، جس کی وجہ سے تمام اسٹیک ہولڈرز کو گیس فراہم کر رہے ہیں۔۔۔۔

close