ہنڈیا پکانا مشکل! ٹماٹر اور آلو کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے

اسلام آباد : ملک بھر میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.56 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 14.75 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 22 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 10 اشیا سستی ہوئیں جبکہ 19 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سبزیوں میں پیاز 28.16 فیصد اور آلو 21.91 فیصد مہنگے ہوئے۔ اسی طرح ٹماٹر 9.56 فیصد اور کیلے 1.20 فیصد مہنگے ریکارڈ کیے گئے۔

ادارہ شماریات کے مطابق اس دوران آٹا، گھی، کوکنگ آئل، تازہ دودھ اور ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔

دوسری جانب رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چکن 9.48 فیصد اور لہسن 9.13 فیصد سستا ہوا۔

ایندھن کے شعبے میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے مطابق ڈیزل 7.01 فیصد اور پیٹرول 6.80 فیصد سستا ہوا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close