مہذب دنیا میں ایسا نہیں ہوتا کہ مجرم اہم تعیناتی کا فیصلہ کریں، عمران خان کی شدید تنقید

جھنگ (پی این آئی) سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مہذب دنیا میں ایسا نہیں ہو سکتا کہ مجرم اہم تعیناتی کا فیصلہ کریں۔ لالا موسیٰ اور جھنگ میں لانگ مارچ کے شرکاء سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے اوپر الزامات ہیں کہ آرمی چیف کی تعیناتی کا معاملہ متنازع کر دیا ہے، میں کہتا ہوں جو بھی میرٹ پر ہو اسے تعینات کر دیں۔ نیشنل سیکیورٹی کے سب سے اہم آرمی چیف کے عہدہ کا فیصلہ لندن میں ہو رہا ہے۔

لانگ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ تین چار دن سے وزیراعظم لندن میں موجود ہے، وہاں تماشا ہوا ہے، وہاں فیصلہ ہو رہا ہے کہ آرمی چیف کون بنے گا۔ قومی سکیورٹی کے سب سے اہم عہدہ کا فیصلہ لندن میں ہو رہا ہے، اس ملک کا سزا یافتہ آدمی اور جھوٹ بولنے والا شخص اس تعیناتی کا فیصلہ کر رہا ہے، اس کے ساتھ اس کے جھوٹے بیٹے اور بیٹی بھی شامل ہیں۔ شریف فیملی میں جو احتساب سے بھاگا وہ لندن میں بیٹھا ہوا ہے اور ملک کے مستقبل کا فیصلہ کر رہے ہیں۔ مہذب دنیا میں ایسا نہیں ہو سکتا کہ مجرم اہم تعیناتی کا فیصلہ کریں۔۔۔۔۔

close