روزگار کیلئے خلیجی ممالک جانے کے خواہشمندپاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی )سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) نے وزارتِ تعلیم کو تعلیم کے شعبے میں بہتری لانے کے لئے ایک جامع پالیسی کو حتمی شکل دینے کے لئے مخصوص اہداف دیئے ہیں.

پاکستان کی وزارتِ تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کے ترجمان رانا مجتبیٰ نے عرب نیوز کو بتایا کہ وزارت تعلیم کی نئی پالیسی کا مقصد سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک کو ہنر مند افرادی قوت برآمد کرنے کے لئے سالانہ کم از کم 10 لاکھ نوجوانوں کو پیشہ ورانہ تربیت فراہم کرنا ہے۔ یہ پالیسی مئی میں شروع کی جائے گی۔سوشل میڈیا ویب سائٹ العریبیہ اردو کے مطابق مختلف ممالک میں تقریباً 9 ملین پاکستانی تارکینِ وطن مقیم اور کام کر رہے ہیں جن میں سعودی عرب میں مقیم 2.8 ملین شامل ہیں، یہ ملک کی کمزور معیشت کو سہارا دینے کے لئے سالانہ تقریباً 30 بلین ڈالر وطن بھیجتے ہیں۔

مجتبیٰ نے کہا کہ ہماری بیرونِ ملک مقیم افرادی قوت کی اکثریت غیر ہنر مند مزدوروں پر مشتمل ہے۔ اس لئے حکومت اب نوجوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بڑھانے پر توجہ دے رہی ہے۔پاکستان کے پیشہ ورانہ تربیتی اداروں کی سعودی عرب کے ساتھ پہلے سے ہی “مضبوط وابستگی” ہے جہاں تمام تربیتی سرٹیفکیٹ قبول کئے جاتے ہیں۔ یہ ایک جامع پالیسی ہوگی جو سکول سے باہر بچوں کے مسئلے کو بھی حل کرے گی۔

close