گاڑیوں کے شوقین افراد پر بجلیاں گرا دی گئیں

کراچی(پی این آئی) آٹوموبیل انڈسٹری میں ایک بار پھر گاڑیوں کی قیمتیں بڑھنے کی بازگشت سنائی دے رہی ہے۔آخری بار رواں سال جولائی میں گاڑیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کیا گیا تھا،جب ڈالر کی قیمت بڑھتے ہوئے 240روپے تک پہنچ گئی تھی۔ روپے کی قدر میں ایک بار پھر تیزی سے گراوٹ آ رہی ہے جس کے سبب ایک بار پھر گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے۔

 

 

اب تک ہنڈائی اور چیری اپنی گاڑیوں کی قیمتیں بڑھا چکی ہیں اور باقی کمپنیاں جلدبڑھانے جا رہی ہیں۔ ڈالر کی قیمت ایک بار پھر بڑھتے ہوئے لگ بھگ 240تک پہنچ چکی ہے۔ معاشی تجزیہ کار ارسلان آصف سومروکا کہنا ہے کہ آخری بار 28جولائی کو ڈالر کی قیمت اس سطح پر پہنچی تھی اور گاڑیوں کی قیمتیں بڑھا دی گئی تھیں۔ اب ایک بار پھر ڈالر کی قیمت اسی سطح پر پہنچ چکی ہے لہٰذا گاڑیوں کی قیمتیں بھی کم از کم واپس اسی سطح پر چلی جائیں گی، اور اگر ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ہوتا ہے تو گاڑیاں بھی مزید مہنگی ہوجائیںگی۔

close