مظفرآباد میں وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے مرکزی دفتر پولیس کی نئی عمارت کا سنگِ بنیاد رکھ دیا۔ سنگِ بنیاد رکھنے کے بعد وزیراعظم نے عمارت کی تعمیر اور ملک و ریاست کی سلامتی کے لیے دعا بھی کی۔
اس موقع پر وزیر حکومت دیوان علی خان چغتائی، آئی جی پولیس کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک اور کمشنر مظفرآباد ڈویژن بدر منیر سمیت دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔ تقریب کے دوران پولیس کے انتظامی ڈھانچے اور ادارے کی ضروریات سے متعلق امور پر بھی بات چیت کی گئی۔






