مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی اجلاس ، اہم احوال سامنے آ گیا

مری میں پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، جس کی صدارت مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے کی۔

اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز بھی شریک ہوئے۔ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان اور پارٹی کے نومنتخب ارکان نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، خواجہ محمد آصف، رانا ثناء اللہ خان، سینیٹر پرویز رشید اور انجینئر امیر مقام بھی اجلاس میں موجود تھے۔

پارٹی کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال، کیپٹن (ر) محمد صفدر، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، سینیٹر انوشہ رحمان اور طلال چوہدری نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں مسلم لیگ ن پاکستان اور آزاد کشمیر کے دیگر سینئر رہنما بھی شریک ہوئے۔