اسلام آباد , چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں آزاد جموں و کشمیر میں انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل رابطوں کی بحالی کے حوالے سے پیش رفت کا خیرمقدم کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان پیپلز پارٹی آزاد جموں و کشمیر کی کاوشوں اور الیکشن کمیشن آزاد جموں و کشمیر کی بروقت کارروائی پر شکر گزار ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری کے مطابق اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ میرپور میں انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل رابطے جلد بحال کر دیے جائیں گے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ مظفرآباد اور آزاد کشمیر کے دیگر علاقوں کے حوالے سے بھی پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے کی گئی درخواستوں پر جلد از جلد عمل درآمد کیا جائے گا تاکہ عوام کو بلا تعطل مواصلاتی سہولیات میسر آ سکیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






