//

آزاد کشمیر کے آئندہ انتخابات کے لیے ن لیگ کی انتخابی حکمتِ عملی فائنل کرنے پر غور

اسلام آباد (آئی این پی): وزیراعظم شہباز شریف، مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے درمیان مری میں اہم ملاقات ہوئی، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور آزاد کشمیر کے انتخابات سے متعلق حکمتِ عملی پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں آزاد کشمیر انتخابات کے لیے مسلم لیگ (ن) کی انتخابی حکمتِ عملی، اہم قومی و سیاسی امور اور مستقبل کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور ان کے روزانہ کی بنیاد پر ممکنہ تعین سے متعلق امور پر بھی غور کیا گیا، جبکہ پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے اہم قومی معاملات پر مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close