//

شہدا پاکستان کا فخر ہیں، ان کے معاملے پر سیاست نہیں ہو سکتی، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (آئی این پی): چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ شہدا کے معاملے پر سیاست نہیں ہونی چاہیے اور امن و امان کی صورتحال پر بھی پوائنٹ اسکورنگ سے گریز کیا جانا چاہیے۔

اپنے بیان میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ شہدا پاکستان کا فخر ہیں اور ان کے بارے میں پارٹی کا مؤقف بالکل واضح ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے نیشنل ایکشن پلان پر مؤثر عملدرآمد ناگزیر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر انتخابات کے بائیکاٹ کے خاتمے سے متعلق ایک تجویز زیر غور ہے، جسے پارلیمانی پارٹی کے سامنے رکھا جائے گا۔ ان کے مطابق زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے پارلیمانی پارٹی کے فورم پر حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close