آزاد کشمیر میں محرم الحرام مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا، تمام جلوس پرامن اختتام پذیر

مظفر آباد: آزاد جموں وکشمیر بھر میں محرم الحرام عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا۔ ریاست بھر کے چھوٹے بڑے تمام شہروں میں محرم کے جلوس مذہبی جوش وعقیدت کے ساتھ نکلے جو اپنے روایتی راستوں سے ہوتے ہوئے مرکزی امام بارگاہوں پر اختتام پذیر ہوئے۔

ذاکرین نے جگہ جگہ عزاداران سے خطاب کیا جس میں امام اعلی مقام حضرت امام حسین رضی اللہ تعالٰی عنہ کی قربانی صبر اور استقامت بیان کیا گیا۔

آزاد جموں وکشمیر حکومت کے چیف سیکریٹری خوشحال خان انسپکٹر جنرل پولیس کیپٹن(ر) لیاقت علی کی زیرنگرانی ریاست بھر میں محرم کے جلوسوں کی حفاظت اور نگرانی کے خصوصی اقدامات کیئے گئے۔ تمام ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ پولیس جلوس کے راستوں کی سیکیورٹی پر مامور اور چوکس رہے۔ جلوس کے ہمراہ پولیس نفری کے علاوہ ایمبولینس طبعی عملہ اور پانی کی سبیلوں کا انتظام کیا گیا تھا۔ ساری ریاست میں کسی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہین ایا۔

جلوس کے زائرین اور عزادارن نے سیکیورٹی اور سہولت کے بہترین انتظامات کرنے پر چیف سیکرٹری اور انسپکٹر جنرل پولیس کا شکریہ ادا کیا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close