16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی

جکارتہ: انڈونیشیا میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر حکومتی پابندی کے بعد ٹک ٹاک اور یوٹیوب نے مجموعی طور پر 47 لاکھ سے زائد بچوں کے اکاؤنٹس بند کر دیے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومتی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ٹک ٹاک نے تقریباً 41 لاکھ جبکہ یوٹیوب نے 6 لاکھ کم عمر صارفین کے اکاؤنٹس بلاک کر دیے۔

انڈونیشین حکومت کے ترجمان نے بتایا کہ یہ اقدام ملکی قوانین پر عملدرآمد اور بچوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔ قوانین کے تحت 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

وزیر مواصلات کے مطابق اس پابندی کا مقصد بچوں کو آن لائن ہراسانی، نامناسب مواد اور سوشل میڈیا کی لت سے محفوظ رکھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر لازم ہے کہ وہ حکومتی ضوابط پر سختی سے عمل کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close