کیا حکومت الیکشن پر اثر انداز ہو سکتی ہے؟ الیکشن کمیشن نے چیف سیکریٹری آزاد کشمیر سے کون سا بڑا مطالبہ کر دیا؟

مظفرآباد: آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے انتخابات 2026 کے آزادانہ، منصفانہ اور غیر جانبدار انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے ضابطہ اخلاق پر مکمل عملدرآمد کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے چیف سیکرٹری آزاد کشمیر کو لکھے گئے مکتوب میں کہا گیا ہے کہ جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر من و عن عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور تمام سیاسی جماعتیں، امیدوار، پولنگ ایجنٹس اور انتظامیہ انتخابی قوانین کی پابندی کریں۔

مکتوب میں مزید کہا گیا ہے کہ انتخابی شیڈول کے بعد کسی بھی سرکاری عہدے پر تقرری یا تبادلے نہیں کیے جائیں گے تاکہ شفاف انتخابات کو یقینی بنایا جا سکے۔

چیف سیکرٹری کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تمام سیکرٹریز اور محکموں کے سربراہان کو پابند کریں کہ وہ الیکشن کمیشن کی ہدایات پر مکمل عمل کریں اور ریاستی وسائل کا استعمال کسی بھی صورت انتخابی عمل پر اثر انداز ہونے کے لیے نہ کیا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close