مظفرآباد میں اہم شخصیت کی آمد، اندر کی باتیں سامنے آگئیں

مظفرآباد: ناظم تعلقات عامہ آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر طارق جمیل درانی نے ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن (ٹی وی جے) کے دفتر کا دورہ کیا، جہاں صدر ٹی وی جے آصف رضا میر اور دیگر اراکین نے ان کا استقبال کیا۔

دورے کے دوران ٹی وی جے کی سرگرمیوں، پیشہ ورانہ امور اور میڈیا سے متعلق مختلف معاملات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر محمد عارف عرفی، امتیاز اعوان، امیر الدین مغل، نعیم احمد عباسی، سید ندیم شاہ، اشفاق حسین شاہ، ایم ڈی مغل اور ہیصم نقوی سمیت دیگر اراکین بھی موجود تھے۔

ٹی وی جے اراکین نے طارق جمیل درانی کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور تجربے سے اطلاعات کے شعبے کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے اور میڈیا و حکومت کے درمیان روابط کو مزید مؤثر بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

اس موقع پر طارق جمیل درانی نے ٹی وی جے کی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ غیر جانبدار اور تحقیق پر مبنی صحافت معاشرے میں فکری استحکام پیدا کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا صرف خبر رسانی کا ذریعہ نہیں بلکہ قومی شعور، فکری رہنمائی اور مضبوط بیانیے کی تشکیل میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔

بعدازاں صدر ٹی وی جے آصف رضا میر نے ناظم تعلقات عامہ کو ٹی وی جے اسٹوڈیو اور مختلف شعبہ جات کا دورہ بھی کروایا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close