مظفرآباد: قائمقام صدر آزاد جموں و کشمیر اور سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر کی زیر صدارت آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی فنانس کمیٹی کا اہم اجلاس ایوانِ صدر مظفرآباد میں منعقد ہوا، جس میں مالی معاملات اور اسمبلی سیکرٹریٹ کے سالانہ بجٹ سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔
اجلاس میں موسٹ سینئر وزیر میاں عبدالوحید، وزیر خزانہ چوہدری قاسم مجید، ڈپٹی سپیکر چوہدری ریاض، وزیر بحالیات جاوید اقبال بڈھانوی، سیکرٹری اسمبلی امجد لطیف عباسی اور دیگر حکام نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران قانون ساز اسمبلی سیکرٹریٹ کے مالی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جبکہ سالانہ بجٹ کی منظوری بھی دی گئی۔ اس موقع پر چوہدری لطیف اکبر نے حکام کو ہدایت کی کہ اسمبلی سیکرٹریٹ کے اخراجات میں کفایت شعاری اختیار کی جائے اور غیر ضروری اخراجات کم کرنے کیلئے عملی اقدامات کیے جائیں تاکہ مالی نظم و ضبط کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






