پی ٹی اے نے ٹیلی کام صارفین کے لیے ٹیرف شفافیت کے فروغ کے سلسلے میں اہم قدم اٹھا لیا ہے۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ٹیلی کام صارفین کے لیے ٹیرف شفافیت اور آگاہی کے فروغ کے سلسلے میں ’’کنزیومر اویئرنس‘‘ سیکشن کو مزید اپ گریڈ کر دیا ہے۔
پی ٹی اے کے مطابق جاز، یو فون، ٹیلی نار اور زونگ کے ٹاپ 10 بنڈلز کی تفصیلات جاری کر دی گئی ہیں، جس کے ذریعے صارفین اب مختلف موبائل پیکیجز کا آسانی سے موازنہ کر سکیں گے۔
اتھارٹی کا کہنا ہے کہ پی ٹی اے ویب سائٹ پر تازہ ترین ٹیرف شیٹس اور قیمتیں دستیاب ہیں، جب کہ سہ ماہی ٹیرف رجحانات اور سالانہ اضافے کی شرح بھی جاری کر دی گئی ہے۔
پی ٹی اے کے مطابق پیکیجز کی قیمت، میعاد اور سہولیات کی مکمل تفصیلات فراہم کی گئی ہیں تاکہ صارفین بہتر اور باخبر فیصلے کر سکیں۔ اتھارٹی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پی ٹی اے صارفین کے مفادات کے تحفظ اور شفافیت کے فروغ کے لیے اقدامات جاری رکھے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں





