وزیراعظم آزادکشمیر نے اہم منصوبے کا افتتاح کر دیا

حویلی ( پی آئی ڈی) 17 مئی 2026
وزیراعظم آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے نیابت بھیڈی کا افتتاح کر دیا۔ نیابت کا قیام یو سی بھیڈی کے عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا۔ افتتاحی تقریب میں مقامی عمائدین، سیاسی و سماجی شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر وزیراعظم آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوامی مسائل کے حل اور پسماندہ علاقوں کی ترقی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ نیابت بھیڈی کے قیام سے علاقے کے عوام کو بہتر سہولیات میسر آئیں گی اور انتظامی امور میں بہتری آئے گی۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ عوامی خدمت کے عمل کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ شہریوں کو فوری اور معیاری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close