شفاف انتخابات کیلئے بڑا قدم، ووٹر ڈیٹا کی دوبارہ جانچ شروع

اسلام آباد (پی آئی ڈی) 9 مئی 2026
ممبر الیکشن کمیشن سید نظیر الحسن گیلانی اور سیکرٹری الیکشن کمیشن راجہ شکیل خان نے نادرا ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔ نادرا ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر اعلیٰ حکام نے ان کا استقبال کیا۔ ممبر الیکشن کمیشن اور سیکرٹری الیکشن کمیشن نے نادرا حکام سے انتخابی فہرستوں کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ نادرا کے حکام نے انہیں انتخابی فہرستوں کی تیاری، ووٹر ڈیٹا کی تصدیق اور تکنیکی امور کے حوالے سے بریفنگ دی۔
اس موقع پر انتخابی فہرستوں میں پائی جانے والی تکنیکی خامیوں، ڈیٹا کی درستگی اور ووٹر اندراج کے عمل کو مزید مؤثر بنانے کے حوالے سے مختلف امور پر گفتگو کی گئی۔ نادرا حکام نے یقین دہانی کروائی کہ انتخابی فہرستوں کی تیاری میں الیکشن کمیشن کو مکمل تکنیکی معاونت فراہم کی جائے گی تاکہ شفاف اور درست انتخابی فہرستوں کی تیاری کو یقینی بنایا جا سکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close