پریس کلب حویلی کے عہدیداران نے حلف اٹھا لیا—وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کا بڑا اعلان

مظفرآباد(پی آئی ڈی) مورخہ 30 اپریل 2026
وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے جمعرات کے روز ایوان وزیراعظم مظفرآباد میں ڈسٹرکٹ ایوب پریس کلب حویلی کہوٹہ کے نو منتخب عہدیداران کا حلف لیا۔ اس موقع پر وزراء حکومت چوہدری اخلاق، محترمہ نبیلہ ایوب، ممبر بورڈ آف گورنرز پریس فاونڈیشن راجہ بلیغ الرحمن بھی موجود تھے۔ اس موقع پر وزیر اعظم آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافی معاشرے کا وہ طبقہ ہے جس نے ہر محاذ پر ریاستی تشخص کیلئے جنگ لڑی، صحافی طبقے نے ہندوستان کی جانب سے فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں پاکستان پر مسلط جنگ کے دوران جہاں مسلح افواج نے شاندار فتح حاصل کی وہیں پر صحافی برادری نے انتہائی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنا بہترین کردار ادا کیا اور ہندوستان کو بیانئے کی جنگ میں شکست سے دوچار کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ دشمن نیمیڈیا کے ذریعے آزاد کشمیر میں جاری تحریکوں کا موازنہ مقبوضہ کشمیر میں جاری تحریکوں سے کر کے ہرزہ سرائی کی اور تحریک کو غلط رنگ دیا، وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ مختصر وقت میں ریاست میں افراتفری کی صورتحال کو ختم کرکے ریاست کا نظام بحال کیا۔میری خواہش تھی کہ میں حویلی جا کر ڈسٹرکٹ ایوب پریس کلب حویلی کہوٹہ کے نو منتخب عہدیداران کا حلف لیتا، میں شکر گزار ہوں پریس کلب کے رہنماؤں کو وہ یہاں تشریف لائے،  میڈیا کا شکرگزار ہوں کہ ہم پر اعتبار کیا، کوشش کی کہ میڈیا کے مسائل حل کریں، حویلی میرا حلقہ ہے کو شش ہے کہ ہر طبقے کو اس کا حق ملے، پہلے کاغذوں میں ضلع تھا حویلی کو ماڈل ضلع بنانے کیلئے کام کیا۔ حویلی واحد حلقہ ہے جہاں دانش سکول بھی دیا گیا اور آزاد کشمیر یونیورسٹی کیمپس بھی دیا گیا ہے، ہر رکاوٹ کو دور کرتے ہوئے ضلع کو تعمیر وترقی کی راہ پر گامزن کیا، آمدہ بجٹ میں حویلی پریس کلب کی تعمیر کیلئے فنڈز مختص کریں گے۔ وسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے پریس فاونڈیشن کے بجٹ کو بھی بڑھائیں گے، مشرق وسطی کے تنازع کے تناظر میں پٹرول کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں، اعلانات پر یقین نہیں رکھتا پریس کلب کیلئے بجٹ بڑھانے پر کام کریں گے، نومنتخب عہدیداران میں خالد محمود ڈار نگران اعلی، شیخ وحید اقبال صدر، راجہ محمد ایوب راٹھور جنرل سیکرٹری،  محمد پرویز کیانی نائب صدر،  سید حسنین گیلانی سیکرٹری مالیات،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری راجہ محمد یونس راٹھور، نوید ظفر نیازی سیکرٹری اطلاعات، سید ماجد گیلانی سرپرست اعلی شامل تھے،

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close