کچرے سے توانائی تک—”ستھرا پنجاب” پروگرام پر اہم ورکشاپ

مظفرآباد(پی آئی ڈی) مورخہ 30اپریل 2026
 محکمہ لوکل گورنمنٹ کیزیر اہتمام ”ستھرا پنجاب” پراجیکٹ سے متعلق آگاہی کے حوالے سے میونسپل کارپوریشن مظفرآباد کے ہال میں بلدیاتی اداروں کے نمائنگان اورنامزد آفیسران کی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ تربیتی ورکشاپ سے وزیر لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی چوہدری عامر یاسین نے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ”ستھرا پنجاب” پروگرام سے آگاہی آزاد کشمیر کے بلدیاتی اداروں کے استعداد کار کو بڑھانے میں مفید ثابت ہو گی۔ حکومت آزاد کشمیر نے دارلحکومت مظفرآباد میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پروگرام کا آغاز کیا ہے جس پرعملدرآمد کرنا ہمارے لئے بہت بڑا چیلنج ہے، انہوں نے کہا کہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے ہمیں اجتماعی رویوں میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہے،  ہمیں منصوبے کو کامیاب بنانے کیلئے اپنی نسل نو کو آگاہی فراہم کرنے کی ضرورت ہے، وزیر لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی چوہدری عامر یاسین نے آزاد کشمیر کے بلدیاتی نمائندگان بشمول چئیرمینز، مئیرز اور چیف آفیسرز کو اپنی اپنی حدود میں صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی ارشاد قریشی نے کہا کہ حکومت پنجاب کے سالڈ ویسٹ پروگرام کو پوری دنیا میں پذیرائی مل رہی ہے جس پرحکومت پنجاب اور لوکل گورنمنٹ پنجاب کی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے، میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب اور ”ستھرا پنجاب” کے آفیسران کا مشکور ہوں کہ انہوں نے آج کے اس تربیتی ورکشاپ کو ہمارے لئے ممکن بنایا۔ یقیناآزاد کشمیر میں سالڈ ویسٹ ایک بہت بڑا مسئلہ ہے جس کو ایڈریس کرنے کیلئے ہم نے ”ستھرا پنجاب”  سے  آگاہی اور ان کے تجربات سے استفادہ حاصل کرنے کیلئے اس تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا ہے، مجھے امید ہے ہمارے بلدیاتی نمائندگان اور آفیسران ”ستھرا پنجاب ” کے تجربات سے استفادہ حاصل کریں گے۔تربیتی ورکشاپ میں ”ستھرا پنجاب” کے آفیسران  نثار احمد، محترمہ مریم زیب  نے ”ستھرا پنجاب” پروگرام پر تفصیلی سیشن دئے۔ سیشنز میں  ”ستھرا پنجاب” کے بنیادی خدوخال اور دائرہ کار، ارتقائی مراحل، سالڈ ویسٹ آوٹ سورس ماڈل کے ڈھانچے، کوڑا اکٹھا کرنے کے طریقہ کار، جیو ٹیگنگ اور مصنوعی ذہانت پر مبنی ڈیجیٹل مانیٹرنگ سسٹم، ناقص کارکردگی پر سزا کے نظام، ڈیجیٹل بلنگ سسٹم، سینیٹر ی ورکرز کی حاضری کے نظام، آن لائن شکایات کے ریڈریسل پورٹل اور پینیلٹی نظام، آمدن و اخراجات، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پروگرام کا سالڈ ویسٹ آوٹ سورس ماڈل کے ساتھ تقابلی جائزہ، سالڈ ویسٹ آوٹ سورس ماڈل کے منفی و مثبت اثرات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ دوسرے سیشن میں شرکاء کو کوڑا ڈمپ کرنے کے طریقے، کوڑے کی سیگریگیشن کے طریقیاور کوڑے کو توانائی یا کسی مفید چیز میں تبدیل کرنے کیلئے مختلف منصوبہ جات پر آگاہی دی گئی۔ اس حوالے سیبلیک سولجر فلائی، آفل ٹو بائیو گیس جنریشن و دیگر منصوبوں کے حوالے سے لگائے گئے پائلٹ پراجیکٹس کے حوالے سے تفصیلی بتایا گیا۔ ”ستھرا پنجاب” کے آفیسران نے شرکاء کے سوالات کے جواب بھی دئے۔ آفیسران نے کہا کہ آزاد کشمیر کے حالات کے مطابق سالڈ ویسٹ آوٹ سورس پروگرام کیلئے فیزیبیلٹی سٹڈی کی ضرورت ہے جس کے بعد ”ستھرا پنجاب” کے ماڈیولز کو اپنایا جا سکتا ہے،ورکشاپ کے آغاز میں ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ بابر منہاس نے آزاد کشمیر میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر میں 400 ٹن کچرا پیدا ہوتا ہے جس میں سے 320 ٹن کچرا اکٹھا ہوتا ہے جبکہ 80 ٹن رہ جاتا ہے، انہوں نے درپیش مسائل اور چیلنجز پر بھی تفصیلی روشنی ڈالی۔چئیرمین میونسپل کارپوریشن مظفرآباد سکندر گیلانی نے ”ستھرا پنجاب” پروگرام کو سراہتے ہوئے وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کو کامیاب پروگرام پر مبارکباد دی اور تربیتی ورکشاپ میں شرکت پر شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close