چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد کی قائم مقام صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر چوہدری لطیف اکبر سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات

مظفرآباد: قائم مقام صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر چوہدری لطیف اکبر سے چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام، سینیٹر روبینہ خالد نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ان کی عیادت کی۔ چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد نے پاکستان پیپلز پارٹی کے لیے چوہدری لطیف اکبر کی خدمات کو سراہا اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ اس موقع پر صدر ویمن ونگ پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر شاہین کوثر ڈار اور ڈائریکٹر جنرل بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ڈاکٹر عبدالعزیز قریشی بھی موجود تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close