ڈپٹی کمشنر مظفرآباد راجہ طاہر ممتاز نے اپنے اور اپنی اہلیہ کے اثاثے ظاہر کر کے خود احتسابی کی مثال قائم کر دی

ڈپٹی کمشنر مظفرآباد راجہ طاہر ممتاز کی طرف سے سرکاری سطح پر ظاہر کی گئی اثاثوں کی تفصیلات کے مطابق آبادی علاقہ کومی کوٹ میں وراثتی زمین تاحال والد کے نام ہے۔ مظفرآباد میں گوجرہ کے مقام پر 10 مرلے کا پلاٹ انھیں ماموں عجائب خان نے تحفہ میں دے رکھا ہے جو محکمہ مال کے ریکارڈ میں انکے ماموں کے نام درج ہے۔ مظفرآباد میں نلوچھی کے مقام پر ان کے سسر عبدالمنیر نے انکی اہلیہ کو حصہ داری کے طور پر دیا ہے۔

دونوں پلاٹ 1990 میں انکی محکمہ مال میں ملازمت سے پہلے کے ہیں جو انکے ماموں اور سسر کی ملکیت ہیں۔ مظفرآباد ائرپورٹ کے قریب منگ عمر خان کے مقام پر 15 کنال اراضی جو انکی سوتیلی ماں کو وراثت میں حصہ کے طور پر ملی ہے وہ ان کے والد محترم کے زیر قبضہ ہے۔ ڈپٹی کمشنر مظفرآباد کے مطابق ان کی ملکیت 2019 ماڈل گاڑی کی کل قیمت سے 15 لاکھ روپے ابھی بھی انھوں نے ادا کرنے ہیں۔۔۔۔

close