آزاد کشمیر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے، وزیراعظم آزاد کشمیر

آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کی قیادت میں اعلی سطح کا اجلاس ہوا ۔

اجلاس میں وزراء حکومت چوہدری محمد رفیق نئیر ،سید بازل علی نقوی ،چوہدری قاسم مجید ،چیف سیکرٹری خوشحال خان ،انسپکٹر جنرل پولیس لیاقت علی ،پرنسپل سیکرٹری ظفر محمود خان ،ڈی آئی جیز ،ایس ایس پیز اور کمشنر مظفرآباد بدر منیر شریک ہوے ۔

اجلاس میں آزادجموں و کشمیر میں امن و مان برقرار رکھنے ،لوگوں کی جان و مال کے تحفظ اور سرکاری املاک کی حفاظت کو یقینی بنانے کے امور پر غور کیا گیا ۔وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے ہدایت کی کہ طاقت کا استعمال صرف شرپسند عناصر کے خلاف کیا جائے ،انہوں نے کہا کہ عام آدمی کا اس سارے معاملے سے کوئی تعلق نہیں ہے کچھ عناصر کی ہٹ دھرمی ،انا ،اور غیر دانشمندی نے حالات اس نہج پر پہنچائے ۔انہوں نے کہا کہ ریاست میں کسی کو بھی یہ اجازت نہیں دی جا سکتی بنیادی نظریہ پاکستان اور کشمیریوں کے متفقہ نظریے الحاق پاکستان کے خلاف کام کرے ایسے عناصر کی آزادجموں و کشمیر میں کوئی جگہ نہیں ہے ۔انہوں نے کہا افواج پاکستان کشمیریوں کی محافظ فوج ہے جو ہماری حفاظت کیلیے موجود ہے ۔انسپکٹر جنرل پولیس نے وزیراعظم کو امن و مان کی صورتحال سے متعلق بریف کیا

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close