آزاد کشمیر کے وزیراعظم کا فوجی ہیلی کاپٹر سانحے پر گہرے دکھ کا اظہار

مظفرآباد: وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کے المناک حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

اپنے خصوصی بیان میں وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے حادثے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم وطن کے دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔

انہوں نے شہداء کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندانوں کو صبرِ جمیل دے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close