لندن میں حملہ پی ٹی آئی والوں نے نہیں بلکہ کس نے کروایا؟ ابرارالحق نے بڑا دعویٰ کردیا

لندن (پی این آئی) ابرار الحق کا کہنا ہے کہ لندن میں ن لیگ کے لوگوں نے حملہ کروانے کی کوشش کی۔ تفصیلات کے مطابق نامور گلوکار اور تحریک انصاف کے سابق رہنما ابرار الحق نے لندن میں پیش آئے بدمزگی کے واقعے کے حوالے سے ردعمل دیا ہے۔

 

 

 

 

ابرار الحق نے بتایا کہ لندن میں جو کچھ ہوا اس میں تحریک انصاف کے لوگ نہیں تھے بلکہ اس میں ن لیگ کے لوگوں کا ہاتھ تھا۔ن لیگ سے وابستہ کچھ صحافی ہیں جو شریف خاندان کے فلیٹس کے باہر بھکاریوں کی طرح کھڑے رہتے ہیں، انہوں نے ہی کچھ سیاہ فام لوگوں کے ذریعے حملہ کروانے کی کوشش کی، اس پلان سے متعلق پہلے ہی آگاہ کر دیا گیا تھا اور سیکورٹی بھی بڑھا دی گئی تھی۔ تحریک انصاف کے کارکنوں کی تنقید سے متعلق ابرار الحق نے کہا کہ لوگوں کے ردعمل سے بہت دکھی ہوں، ہم بے وفا نہیں ہیں، غلطی تسلیم کرتا ہوں کہ لوگ دکھی ہیں اس لیے کنسرٹ نہیں کرنا چاہیئے تھا۔واضح رہے کہ دو روز قبل پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ابرار الحق نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔جمعہ کے روز لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ابرار الحق نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات درست نہیں تھے،وہ اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

 

 

 

 

پی ٹی آئی چھوڑتےکا اعلان کرتے ہوئے ابرار الحق آبدیدہ بھی ہو گئے تھے۔پارٹی چھوڑنے کے 48 گھنٹوں بعد ہی ابرار الحق لندن پہنچ گئے جہاں انہوں نے کنسرٹ میں پرفارم کیا۔پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کے بعد لندن میں پرفارم کرنا ابرار الحق کو مہنگا پڑ گیا۔اس حوالے سے سوشل میڈیا پر کئی ویڈیو وائرل ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تحریک انصاف کے حامیوں نے ابرار الحق کو گھیرے میں لیا ہوا ہے یہاں تک کہ گلوکار کے لیے اپنی جان چھڑانا مشکل ہو گیا۔اس تمام صورتحال میں سیکیورٹی بمشکل ابرار الحق کو وہاں سے نکالنے میں کامیاب ہوئی۔ سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ابرار الحق کو تھپڑ بھی مارا گیا ہے۔خیال رہے کہ ابرار الحق پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے پریس کانفرنس کے دوران ابرار الحق آبدیدہ ہوگئے تھے اور کہا کہ بدقسمتی سے جو سیاسی رویے آج نظر ا ٓرہے ہیں اس میں سیاست کرنا بہت مشکل ہے،پرتشدد سیاسی ماحول میں عوام کی خدمت نہیں ہو سکتی اس طرح کے رویے رہے تو پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا۔

 

 

انہوں نےکہاکہ وہ سیاست میں عہدہ یا پیسہ بنانے کے لیے نہیں آئے تھے بلکہ ان کا مقصد عوام کی خدمت کرنا تھا۔انہوں نےکہا کہ وہ اپنے لیڈر سے بھی کہتے رہے کہ ہمیں معاملہ فہمی سے آگے بڑھنا چاہیے لیکن افسوس کہ اس بات پر عملدرآمد نہ ہو سکا۔ابرار الحق نے کہا کہ شہدا کی قربانیوں کی وجہ سے ہم آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں، شہدا نے وطن کیلئے جانوں کو قربان کیا۔

close