مظفرآباد میں عمران خان کے جلسہ عام کی تیاریاں عروج پر، وزیر اعظم سردار تنویرا لیاس نے یونیورسٹی گراؤنڈ اور نڑول سٹیڈیم کا معائنہ کیا

مظفرآباد (پی آئی ڈی) دارالحکومت مظفرآباد میں عمران خان کے جلسہ عام کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی، صدر پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیرو و زیراعظم سردار تنویر الیا س خان کا شہر کے مختلف مقاما ت کا دورہ،یونیورسٹی گراؤنڈ،نڑول کرکٹ سٹیڈیم آمد،عوام کا جو ش وخروش دیدنی، ہزاروں لوگ عمران خان کے استقبال کے لیے تیار، سابق وزیرا عظم پاکستان و چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی 29ستمبرکو مظفرآباد کے تاریخ ساز جلسہ عام میں شرکت کے حوالہ سے جاری تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔

گزشتہ روز وزیر اعظم سردار تنویرا لیاس خان نے اس سلسلہ میں بذات خود یونیورسٹی گراؤنڈ اور نڑول سٹیڈیم کا معائنہ کیا۔ وزیرا عظم کے ہمراہ وزراء حکومت خواجہ فاروق احمد،عبدالماجد خان، ممبر اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری جاوید بٹ، سینئر نائب صدر چوہدری ظفر انور، سابق امیدواران اسمبلی میرعتیق الرحمن،حاجی گل خنداں، ذیشان حیدر، میجر ر خرم حمید، سبیل ریاض،سردار امتیاز شاہین،رزاق خان،سید وارث علی گیلانی سمیت پی ٹی آئی کے عہدیداران کی بڑی تعداد موجود تھی، وزیرا عظم کے دورہ کے دوران عوام علاقہ کا جوش وجذبہ دیدنی تھا،

اس موقع پروزیراعظم نے کہا کہ 29ستمبر کو عمران خان کا آزادکشمیر میں ہونے والا جلسہ تاریخ رقم کرے گا۔ قائد پاکستان کے تاریخ ساز استقبال سے ماضی کے تما م جلسوں کے ریکارڈ ٹوٹ جائیں گے۔اہل کشمیر عمران خان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے بے قرار ہیں۔کشمیریوں کے سفیر کو اپنے درمیاں پا کر پوری کشمیری قوم کو ایک حوصلہ ملے گا جس کے اثرات لائن آف کنٹرول کے پار بھی مرتب ہو ں گے۔۔۔۔

close